نوپور شرما کی گستاخانہ وڈیو سامنے لانے والا مسلمان صحافی بھونڈے مقدمے میں گرفتار
نوپور شرما کی پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کا معاملہ محمد زبیر نے ہی اٹھایا تھا
دہلی پولیس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیرکو مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ صحافی محمد زبیر کی گرفتاری بھارتی حکومت کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کے مطالبے کے ایک ہفتے کے اندر کی گئی ۔
دہلی پولیس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی اور صحافی محمد زبیر کو مذہبی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔ مودی سرکار کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو درخواست کی گئی تھی کہ آلٹ نیوز بھارتی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہے اس بلاک کیا جائے تاہم اس درخواست دینے کے بعد ایک ہفتے کے اندر انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
مودی نے بھارتی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اروندھتی رائے
آلٹ نیوزکے دوسرے شریک بانی پریتک سہنا نے محمد زبیر کی گرفتار کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے زبیر کو 2020 کے ایک کیس کی تفتیش کیلئے بلایاتھا تاہم اس دوران اسے نئے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ۔
صحافی محمد زبیر کو 2020 کے مقدمے میں گرفتاری سے تحفظ حاصل ہے جو کہ ٹوئٹر پرایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پرآن لائن ہراساں اور تشددکے الزام میں جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔
2020 میں محمد زبیر نے جگدیش سنگھ نامی ٹوئٹر ہینڈل پرانہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ کی پیاری پوتی سوشل میڈیا پرآپ کی لوگوں سے بدسلوکی کرنے کی جاب سے آگاہ ہے تاہم محمد زبیر نے لڑکی کی تصویرکو دھندلا نہیں کیا تھا ۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں گستاخی کا معاملہ محمد زبیر نے ہی اٹھایا تھا۔
انہوں نے نوپور شرما اور ٹائمزناؤ کی ایڈیٹر ناویکا کمارکا ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا تھا جس میں نہ صرف نوپورشرما بلکہ ناویکا کمار بھی پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔