سیلفی کا جنون صدر نرسز ایسوسی ایشن پشاور کی جان لے گیا

نرسز ایسوسی ایشن پشاور کی صدر مریم عنبرین  سیلفی  لیتے ہوئے دریائے سوات میں جاگری

نرسز ایسوسی ایشن پشاورکی صدرمریم عنبرین دریا سوات میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق مریم عنبرین سلفی لیتے ہوئےپاؤں پھسلنے سے دریا سوات میں گرگئی ۔

سیلفی لینے کے جنون ایک اور جان لے گیا۔ خیبرپختونخواہ کی وادی سوات کے علاقے بحرین میں سیلفی لینے  کے دوران نرسزایسوسی ایشن پشاورکی صدر مریم عنبرین پاؤں پھسلنے کے باعث دریائے سوات میں  جا گری ۔

یہ بھی پڑھیے

دریائے کابل میں  ڈوبنے والا بچہ نہ مل سکا، باپ بیٹےکی تلاش میں دریامیں کھودگیا

صوبائی نرسنگ ایسوسی ایشن انور سلطانہ   کے مطابق مریم عنبرین سیدوشریف اسپتال میں منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کیلئے آئی تھی۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد سیر و تفریح کی غرض سے  بحرین گئیں تھی ۔

انور سلطانہ کے مطابق عینی شاہدین نے متعلقہ حکام کو واقعے کی اطلاع دی تو انہوں نے لاش کو پانی سے نکالا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

صوبائی نرسنگ ایسوسی ایشن انور سلطانہ نے مریم عنبرین کو خراج تحسین پیس کرتے ہوئے کہا مرحومہ  نے کورونا وبا کے دوران  اپنی جان کی پروا کیے بغیر گراں قدر خدمات انجام دیں تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک اور بیرون ملک سیکڑوں  حادثات رپورٹ ہوچکے  ہیں جن میں سیلفی لیتے ہوئے معمولی سی غلطی سے ہزاروں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

کراچی کا نوجوان 2018 میں  بحرین میں  ہی دیائے سوات میں سیلفی لیتے ہوئے  ڈوب گیا تھا  جبکہ کچھ عرصہ قبل  والد کی پستول کے ہمراہ سیلفی لیتے ہوئے  غلطی سے گولی چلنے کی باعث جاں بحق ہوگیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر