کراچی جیل میں الخدمت  کے تعاون سے چینی زبان کی کلاسز کا آغاز

کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو  چینی زبان کا کورس چھ ماہ تک جاری رہے گا

کراچی کی سینٹرل جیل کے قیدیوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں ہنرمند قیدیوں کو مینڈارن چینی کلاسز کی پیشکش  کی ہے ۔

جیل حکام کے مطابق سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند بنانے اورانکی اصلاح کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اسی  حوالے سے سینٹرل جیل میں قیدیوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ کورس چھ ماہ تک جاری رہے گا جس میں ابتدائی طور پر30 قیدیوں کو داخلہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چین سے مزید 100 بسوں کی آمد، یکم جولائی سے کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی

سینٹرل جیل میں چینی زبان کا تعارفی کورس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں  روز مرہ کے آسان جملے ، گرامی اور ریاضی شامل ہے۔ کورس میں 30 قیدیوں نے داخلہ لے لیاہے اور انہیں  چینی زبان کا لٹریچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

سینٹرل جیل کے سینئرسپرنٹنڈنٹ کے مطابق قیدیوں کی بحالی کے لیے چینی زبان کا کورس شروع کیا گیا ہے تاکہ جب قیدی رہائی کے بعد باہر آئیں تو وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں اوردوبارہ جرم نہ کرنے کا عزم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سینٹرل جیل میں الخدمت کمپیوٹرٹریننگ اینڈ انگلش لینگویج سینٹرمیں  مینڈارن چینی کلاسز کا آغاز ہوا تھا۔ قیدیوں کو چینی زبان سکھانے والے فرحان نیازی خود ایک قیدی ہیں جو دوسرے قیدیوں کو چینی زبان سے آشنا کررہے ہیں ۔

خیال رہے کہ کراچی کی سینٹرل جیل ایک اعلیٰ حفاظتی جیل کہلاتی ہے  جہاں 2400 بیرک موجود ہیں جن میں 5 ہزار 843 قیدی  موجود ہیں ۔

متعلقہ تحاریر