پاوری گرل کی دنیا کی سب سے خوبصورت عورت کو سالگرہ کی مبارکباد

دنانیر مبین  نے کہا نرم دل، نہایت دیکھ بھال کرنے والی سب سے خوبصورت عورت  کو سالگرہ مبارک ہو

اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی والدہ کی سالگرہ پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے خوبصورت عورت کو سالگرہ مبارک ہو۔ سب سے زیادہ نرم دل، دیکھ بھال کرنے والی اور ہمدرد دل والی خوبصورت خاتون  کو سالگرہ مبارک ہو۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں دنانیرمبین نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نرم دل، نہایت دیکھ بھال کرنے والی اور درد دل  رکھنے والی سب سے خوبصورت عورت  کو سالگرہ مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو سپورٹ کرنے پر لیلیٰ زبیری ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں

دنانیرمبین کا کہنا تھا کہ جس طرح سے آپ نے ہمیں پالا ہے۔ میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گی ۔انہوں نے خواہش ظاہر کی والدہ جیسے رشتے  کو زندگی بھر ساتھ  لے کر چلوں۔

خیال رہے کہ دنانیرمبین گزشتہ سال راتوں رات اس وقت سوشل میڈیا اسٹار بنی تھیں جب انکی مختصر ویڈیو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہورہی ہے‘ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پشاور سے  تعلق رکھنے والی  دنانیرمبین کی پاوری ہورہی ہے والی وڈیو وائرل ہونے کے بعد مین اسٹریم  میڈیا میں ان کے لیے دروازے کھل گئے ۔

دنانیر مبین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے درمیان بھی کرکٹ ٹیموں کی تشہیری مہم دکھائی دیں اور بعد ازاں انہوں نے مختلف مصنوعات کے اشتہارات میں بھی کام کیا۔

دنانیر نے آئی ایس پی آر کے ڈرامے ’صنف آہن‘  میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر