پی ٹی آئی  کے منحرف اراکین سمیت 18 پارلیمانی سیکریٹریز کی تقرریاں

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پارلیمانی سیکریٹریز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے تحریک انصاف کے 2 باغی اراکین سمیت 18 پارلیمانی سیکرٹیز کا تقررکردیا ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیے گے۔

حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنزکے لیے 18 پارلیمانی سیکرٹریز مقررکردیئے ہیں۔ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے پارلیمانی سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔

یہ بھی پڑھیے

اتحادی روٹھ گئے مگر مضبوط” ایلفی“ سے جڑا اتحاد ٹوٹناممکن نہیں

نئے مقرر ہونے والے پارلیمانی سیکرٹریز میں ملک سہیل خان، وزارت ہوابازی، علی زاہد دفاع، چوہدری فقیر احمد اقتصادی امور اور چوہدری حامد حمید پٹرولیم ڈویژن شامل ہیں۔

 

محمد عرفان ڈوگر پاور ڈویژن، زیب جعفر وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت قومی ورثہ و ثقافت، رانا ارادت شریف خان خزانہ و ریونیو، کے پارلیمانی سیکرٹیری مقرر کیے گئے ہیں۔

محمد شہباز بابر کو  اطلاعات و نشریات، محمد سجاد  کو داخلہ، مہناز اکبر عزیز قانون و انصاف،  سعد وسیم پارلیمانی امور ، چوہدری خالد جاوید منصوبہ بندی، ترقیات و حصوصی اقدامات کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

کرن عمران ڈار ریلوے، سید محمود شاہ ہاؤسنگ و تعمیرات، عارفین خان مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی، عصمت اللہ  ریاستوں و سرحدی امور، شاہدہ اختر علی مواصلات اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ سائنس اور ٹیکنالوجی کی پارلیمانی سیکرٹیری   ہونگے ۔

واضح رہے مختلف وزارتوں اور ڈویژنزکے لیے مقرر کیے گئے  18 پارلیمانی سیکرٹریز میں سے 2 ارکان تحریک انصاف کے منحرف ہوکر نئی حکومت کا حصہ بنے تھے ۔

متعلقہ تحاریر