سندھ میں کورونا پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری، ماسک پہننا لازم قرار

کورونا پابندیوں کے حوالے سے جاری حکم نامہ سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت جاری کیا گیا ہے جس کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا پابندیوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت جاری کیا گیا ہے جس کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ۔ نئے حکم نامے میں دفاتر، کاروباری مرکز، بپلک ٹرانسپورٹ سمیت ہر جگہ ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں لاک ڈاؤن کا امکان، شہر میں کورونا کیسز 10 فیصد سے زائد ہوگئے

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں تمام مقامات پر سماجی دوری لازم قرار  دی گئی ہے جبکہ عوامی مقامات پر کھانسنے اور چھینکنے پر احتیاط برتنے کی  کی ہدایت دی ہے ۔

 

نوٹیفکیشن میں ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی  قرار دے دیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت نے  موبائل فونز ، کھانے پینے کی اشیاء ، گلاس ، پلیٹس اور چمچے اور دیگر اشیاء کے تبادلے پر بھی  پابندی عائد کی ہے ۔

 

محکمہ داخلہ سندھ  کورونا پابندیوں کے حوالے سے  جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ گھروں ، دفاتر اور بند مقامات پر ہوا کے اخراج کا مناسب انتظام کیا جائے  ۔

نوٹیفکیشن میں  کورونا ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز کو لازم قرار دیا گیاہے ۔ کسی علامت کی صورت میں خود کو دوسروں سے الگ کرنے اور فوری اسپتال سے رجوع کرنے کی ہدایت  بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر