راولپنڈی رنگ روڈ کیس، سابق کمشنر، لینڈ ایکوزیشن آفیسر سمیت 13 ملزمان بری

وزیراعظم نے کیپٹن (ر) محمود کو رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات سے بری کر دیا

راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں سابق کمشنر پنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود، لینڈ ایکوائزیشن کلیٹر وسیم تابش سمیت 13 ملزمان کو  بے گناہ قرار دیکر بری کردیا گیا۔ انکوائری کمیٹی نے مبینہ طور پر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

راولپنڈی کے سابق کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد محمود  جو کہ  اربوں روپے مالیت  کے راولپنڈی رنگ روڈ (RRR) سکینڈل کے اہم ملزمان میں سے ایک ہیں کو انکوائری کمیٹی کی جانب سے بے گناہ قرار دینے کے بعد بری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فوجی افسران سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف؟ آرمی چیف کی سیاستدانوں سے دور رہنے کی ہدایت

انکوائری کمیٹی نے مبینہ طور پر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے  سابق  کمشنر پنڈی  کیپٹن  محمد محمود،لینڈ ایکوزیشن آفیسر وسیم تابش سمیت کم از کم 13 دیگر افسران کو بھی محکمانہ انکوائریوں کے بعد بری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس اسکینڈل میں سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، زلفی بخاری اور غلام سرور خان کے ملوث ہونے کے بارے میں کہا گیا تھاکہ تاہم انکوائری نے وزرا کو کلین چٹ دے دی تھی لیکن اس منصوبے کو سنبھالنے والے افسران ملوث تھے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم شہبازشریف نے کیپٹن (ر) محمود کو منصوبے میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کی معطلی کے بعد سے اس کی لاگت 60 ارب روپے سے بڑھ کر 90 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر