پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت سر کر کے ایک اور ورلڈ ریکارڈ  اپنے نام کرلیا ہے

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت سر کرکے ایک اور ورلڈ ریکارڈ  اپنے نام کرلیا ہے ۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیماشہروز کاشف  8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کر کے   دنیا کے کم عمر ترین  کوہ پیما بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی

شہروز کاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 54 منٹ پر نانگا پربت کو سر کیا۔ 20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلند یہ آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

واضح  رہے کہ شہروز کاشف بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نے کوہ پیمائی کا آغاز 11 برس کی عمر میں کیا ۔انہیں 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں ۔

شہروز کاشف  نے تین بڑے پہاڑوں کو صرف 23 دن کی مدت میں سر کیا جن میں کینچن جنگا، لھوٹسے اور مکالو شامل ہیں ۔

انہوں نے ماونٹ ایوریسٹ 8849 میٹر، کے ٹو 8611 میٹر، کینچنجنگا 8586 میٹر لھوٹسے 8516 میٹر کو عبور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

شہروز کاشف کی شاندار خدمات پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے انہیں پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر بھی مقرر کررکھا ہے ۔

متعلقہ تحاریر