انگلینڈ نے بھارتی سوماؤں کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

انگلینڈنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دیکر سیریز 2،2 سے برابر کردی

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دے دی ۔ ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 416 رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم اپنی اس اننگز مکمل طور پر ناکام دکھائی دی۔100 رنز سے پہلے ہی انڈیا کی آدھی ٹیم  پویلین لوٹ چکی تھی تاہم رشبھ پنت اور رویندر جادیجا 221 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی بی سی کا بلائنڈ، ڈیف ٹیموں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

33 کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ، چیف سلیکٹر کا معاہدے کی رقم بتانے سے انکار

بھارتی بلے باز پنت نے 146 اور جادیجا نے 104 رنز اسکور کیے جبکہ پہلی اننگز میں انگلش ٹیم کا بھی  کچھ خاص کارگردگی نہیں دکھا پائی۔صرف ایک انگلش کھلاڑی 100 بنانے میں کامیاب رہے ۔ بیئرسٹو نے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سیم بلنگز نے  36 رنز اسکو کیے ۔

 

انڈیا نے 132 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں  روٹ نے 142 جبکہ بیئرسٹو نے 114 رنز ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

متعلقہ تحاریر