قبائلی اضلاع کے انضمام پر ٹی ٹی پی کے ساتھ ڈیڈلاک ہے، قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کالعدم ٹی ٹی پی کا مطالبہ ہے کہ خیبر پختون خوا سے تمام قبائلی اضلاع کے انضمام کو فی الفور ختم کیا جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ قبائلی اضلاع کے انضمام کی وجہ سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بابر غوری اس جال میں پھنس گئے جس میں عشرت العباد نہیں پھنسے تھے

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت ختم کردی

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا ٹی ٹی پی اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے ، ان کا مطالبہ کا کہ قبائلی اضلاع کی حیثیت کو پہلے والی سطح پر بحال کیا جائے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کالعدم ٹی ٹی پی کا مطالبہ ہے کہ خیبر پختون خوا سے تمام قبائلی اضلاع کے انضمام کو فی الفور ختم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ ہمارا کام مذاکرات کرنا ہے جبکہ پارلیمان کا کام قانون سازی کرنا ہے ، پارلیمان نے پہلے بھی فاٹا کے انضمام کے لیے قانون سازی کی تھی ، اور اگر حکومت مذاکرات میں مثبت پیش رفت چاہتی ہے تو اسے قانون سازی کرنا ہو گی۔

متعلقہ تحاریر