آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جو روٹ 923 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پرآسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن 879 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے دنیا کے بہترین بلے باز کا اعزاز اپنے نام کیاجبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن آسٹریلوی بلے بازمارنس لیبوشین اوراسٹیو استمھ لے اڑے جبکہ چوتھے نمبر پر پاکستانی بلے باز بابر اعظم براجمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی کا جونیئرلیگ کااعلان، میانداد، آفریدی، شعیب بھی حصہ ہونگے
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے ریشبھ پنٹ پانچ درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلےگئے ہیں۔
بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کو دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں ۔
ٹیسٹ میچز میں بولنگ کی بات کی جائے تو آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر بدستور براجمان ہیں، بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون دوسرے اور جیسپریٹ بھمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستانی اسٹار شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی پوزیشن ہے، حسن علی ایک درجے ترقی کے ساتھ پندرہویں نمبرپر پر آگئے ہیں۔