اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر کو اپنا ہیرو قراردے دیا

انسٹا گرام پراپنی ایک پوسٹ میں منشا پاشا نے اپنے شریک حیات جبران ناصر کے ساتھ ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ جبران ناصر میرے ہیرو ہیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنے شوہر معروف قانون دان اور سماجی کارکن  جبران ناصر کو اپنا ہیرو قراردے دیا۔ 

وڈیو اور تصاویر شیئر کرنے کی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پراپنی ایک پوسٹ میں منشا پاشا نے اپنے شریک حیات جبران ناصر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  جبران ناصر میرے ہیرو ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

پاوری گرل کی دنیا کی سب سے خوبصورت عورت کو سالگرہ کی مبارکباد

منشا پاشا  کا کہنا تھا کہ ان کی صاف گوئی ان سب چیزوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے میں جبران کو پسند کرتی ہو۔

منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے  جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے دعائیں دی ۔ ایک صارف نے لکھا کہ  منشا میں آپ کی بات سے مکمل متفق ہوں کہ جبران ایک ہیرو ہے جس طرح اس نے دعا زہرا کا کیس لڑا۔

واضح رہے کہ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی کم عمر لڑکی دعا زہرا کا کیس  بہترین انداز میں لڑنے پر جبران ناصر آج کل سوشل میڈیا پر کافی زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے  گزشتہ سال خاموشی سے  نکاح  کرلیا تھا تاہم ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  تھیں۔

متعلقہ تحاریر