سکھر میں بجلی کا شدید بحران، سیپکو کی صارفین کو متبادل ذرائع فعال کرنے کی ہدایت

سیپکو  نے عدالتوں، انتظامی اداروں، اسپتالوں سمیت دیگر محکموں کو بجلی کے متبادل ذرائع فعال رکھنے کی ضروری ہدایات جاری کیں ہیں

سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی نے گھریلو صارفین، تاجربرادری، سرکاری محکموں، اسپتالوں سمیت دیگر اداروں کو بجلی کے متبادل  ذرائع فعال  کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو) نے سکھر میں بجلی کی لوڈ شدنگ کا نیا پلان  جاری جاری کردیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کے نت نئے ایٹم بم گرانے کے بعد سیپکو نے بھی صارفین پر لوڈ شیڈنگ کا بم گرانے کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے دوسرا مراسلہ بھی جاری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر اور گڈو بیراج پر پانی کی قلت 53 فیصد تک پہنچ گئی

سیپکو  چیف کی جانب سے  پہلا  مراسلہ  30جون کوجاری کیا گیا تھا تاہم آج ایک اور مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بجلی کا بدترین بحران آنے والا ہے اس لیے تمام  متعلقہ ادارے بجلی کے متبادل   ذرائع  فعال رکھیں۔

ایڈیشنل چیف انجنیئر آپریشن سرکل سیپکو  نے  ڈپٹی کمشنر سکھر ، خیرپور ، ایس ایس پی سکھر ، خیرپور ، جیل انتظامیہ سکھر ون اینڈ ٹو ، ایم ایس سول اسپتال سکھر ، این آئی وی سی ڈی اسپتال سکھر اینڈ خیرپور ، چیئرمین سکھر ایوان صنعت و تجارت سمیت دیگر متعلقہ اداروں و متعلقہ حکام کو بجلی کے متبادل ذرائع فعال رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے آئندہ آنے والے دونوں میں بجلی بحران کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

سیپکو کی جانب سے جاری کردہ دونوں مراسلوں میں عدالتیں، انتظامی ادارے ، ہسپتال سمیت دیگر اداروں کو متبادل ذرائع فعال رکھنے کی ضروری ہدایات سمیت پیشگی معذرت و ملک میں جاری توانائی بحران کے حوالے سے بھی ذکر کیا گیا ۔

واضح  رہے کہ سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی گزشتہ کئی روز سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں ۔

متعلقہ تحاریر