بلاول  کے لاڑکانہ میں وڈیرے نے مزدور کے بیٹے کو  تشدد کرکے قتل کردیا

پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں اسی بااثر وڈیرے  نے کچھ عرصہ قبل اسی مزدور کے بڑے بیٹے کو بھی قتل کردیا تھا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول  بھٹو زرداری کے شہر لاڑکانہ میں بااثر وڈیرے نے زمین کے تنازعہ پر غریب مزدور کے بیٹے کو بہیمانہ تشدد کرکے  قتل کردیا

صحافی سلمان درانی کے مطابق پیپلز پارٹی کے  گڑھ لاڑکانہ میں بااثر وڈیرے نے غریب  مزدور کو زمین کے معاملے پر جھگڑے پر اسکے چھوٹے بیٹے کو کلہاڑی کی ضربوں سے  قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس میں شکایت کرنے پر وڈیرے نے کسان کو کتا بنا دیا

بلاول کے لاڑکانہ میں بااثر وڈیروں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنالیا ہے جبکہ عوام کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکار ظالم وڈیروں کی پست پناہی میں مصروف نظر آتے ہیں۔

 

بااثر وڈیرے  کی جانب سے  کم عمر لڑکے کے بہیمانہ  تشدد کرکے قتل کے معاملے پر پولیس تاحال تماشائی بنی ہوئی ہے   جبکہ اسی ظالم شخص نے کچھ عرصہ قبل اسی مزدور کے بڑے بیٹے کو بھی قتل کردیا تھا ۔

وڈیرے کے ظلم و ستم  کا  نشانہ بننے والے شخص نے  اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے  اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا مگر بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ   نے تاحال نوٹس نہیں  لیا ہے ۔

 واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے لاڑکانہ میں  شہر میں آئے روز ظلم و ستم کی داستانیں رقم ہوتی رہے ہیں مگر  14 سال سے بلا شرکت غیرے سندھ پر حکمرانی کرنے والوں کے کانوں پر جو تک نہیں رینگتی ۔

2017 میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے   نے ام رباب نامی لڑکی کے والد ، چچا اور داد ا کو قتل کردیا تھا جبکہ  پیپلز پارٹی نے   اپنے رکن اسمبلی کی مکمل پشت پناہی کی جبکہ لڑکی کو تاحال انصاف نہیں مل پایا ۔

متعلقہ تحاریر