جبران ناصر کا سما نیوز پر دعا زہرا کے انٹرویو پر افسوس کا اظہار
دعا زہرا اور ظہیرعباس کا سما نیوز پرانٹرویو نشر ہونے پر جبران ناصر نے کہا کہ ہمیں بطور معاشرہ اصلاح کی ضرورت ہے

کراچی سے پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ظہیرعباس کا سما نیوز پر انٹرویو نشر ہونے پر مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے افسوس کااظہار کیا ۔
دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل معروف سماجی کارکن جبران ناصر ظہیر عباس اور دعا زہرا کا انٹرویو نشر کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت معاشرہ ہماری اخلاقیات کو آمروں اور سیاست دانوں نے بہت پہلے دفن کر دیا تھا جو کچھ ہم میڈیا پر دیکھتے ہیں وہ صرف ٹرکل ڈاؤن کا اثر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دعا زہرہ کیس میں ظہیر احمد پر اغواء اور حبس بےجا کا مقدمہ بنتا ہے، وکیل جبران ناصر
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کو ایک مخصوص ضابطہ اخلاق کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے جبکہ انہیں یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور معاشرہ اصلاح کی ضرورت ہے۔
دعا زہرا کی خاطر جیل جانے کو تیار ہوں، ظہیر عباس
دیکھیے سماء ٹی وی لائیو: https://t.co/0spigzV9FT#SamaaTV #DuaZehra #DuaZehraCase @ArshadAliUmar pic.twitter.com/QSLoZVx0xi— SAMAA TV (@SAMAATV) July 6, 2022
خیال رہے کہ سما نیوز پر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ظہیر عباس کا انٹرویو نشر ہوا جس میں دعا زہرا نے چیف جسٹس ،وزیر اعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس افسران سے مطالبہ کیا تھا کہ میں نے پسند کی شادی کی ہے کوئی گناہ نہیں مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔
سمانیوز کے نمائندے کو انٹر ویو میں دعا زہرا نے ظہیر سے علیحدگی پر انتہائی قدم اٹھانے کی دھمکی بھی دی جبکہ ظہیر نے بھی کہا کہ وہ دعا زہرا کے لیے جیل جانے پر بھی تیار ہے ۔









