بابر غوری رہائی کے بعد وہ کام کرینگے جس کیلئے آئیں ہیں

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو7سال بعد وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا انہیں بانی ایم کیو ایم کی تقریرکے دوران تالیاں بجانے اور سہولت کاری پر گرفتار کیا گیا تھا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری فراہم کرنے کے کیس میں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

کراچی کی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سابق وفاقی وزیر بابرغوری  کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

بابر غوری اس جال میں پھنس گئے جس میں عشرت العباد نہیں پھنسے تھے

کراچی پولیس نے مقدمے سے متعلق اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ ملزم بابر غوری کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

پولیس رپورٹ میں بابرغوری کو رہا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ  ملزم سے مکمل تفتیش کی گئی ہے مگر ان کے خلاف  کوئی ثبوت نہیں ملے  لہٰذا بابر غوری کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملزم  کو متعدد امراض لاحق ہیں۔ وہ شوگر، بلڈپریشر، امراض قلب میں مبتلا ہیں جبکہ ان  کے گردے کافی کمزور ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کو  7 سال بعد وطن واپس  ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ان پر  بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے دوران  تالیاں بجانے اور سہولت کاری پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بابر غوری کےخلاف 16 جولائی 2015 کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر ان کی ملک سے جلاوطنی کے دنوں کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر