رانا ثنا اللہ کی اخلاقیات سے عاری ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کا کرارا جواب
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر آپکا سامنا ”عمرانی باؤلوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ پر”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کردیں تو ان سے الجھنے کی بجائے اُنکی ویڈیو بنائیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی کارکن یا رہنما آپ کو عوامی مقامات پر تنگ کریں یا بیہودہ نعرے بازی کرے تو اس کی وڈیو بناکر ایف آئی اے سائبر کرائمز کو بھیجیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے ۔
سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف اخلاق سے گری سخت زبان استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اسکے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اسکے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں اور مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں کہ دوران سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپکا سامنا ”عمرانی باؤلوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ پر ”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کر دیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے اُنکی ویڈیو بنائیں۔
ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اسکے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اسکے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں بلخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں۔ (1/5)
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 12, 2022
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اخلاق سے عاری زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی باؤلا ایک ہو ایک سے زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور اسے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ارسال کر دیں۔انکے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو آئین پاکستان کے تحت حاصل حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھہ پائی پر اتر آئیں تو اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کریں۔
رانا ثنا اللہ کی اخلاقیات سے عاری ٹوئٹ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران کے کے چیف آف سیکیورٹی اسٹاف شہباز گل نے کہا کہ لگتا ہے رانا صاحب نے کسی تھکڑ قسم کے پنجابی فلم رائیٹر کو اپنے ٹوئٹ لکھنے پر رکھ لیا ہے۔
لگتا ہے رانا صاحب نے کسی تھکڑ قسم کے پنجابی فلم رائیٹر کو اپنے ٹوئیٹ لکھنے پر رکھ لیا ہے۔ رانا صاحب کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر ان کو کسی نے چور کہا تو یہ مقدمہ قائم کریں گے۔ان سے کوئی پوچھے کہ آپ وزیرِداخلہ ہیں یا کوئی گلی کی نکڑ پر کھڑا رنگ باز جو آنے جانے والے کو تڑیاں لگا رہا ہے https://t.co/a1byhTMG4g
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 12, 2022
شہباز گل نے کہا کہ رانا صاحب کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر ان کو کسی نے چور کہا تو یہ مقدمہ قائم کریں گے۔ان سے کوئی پوچھے کہ آپ وزیرِداخلہ ہیں یا کوئی گلی کی نکڑ پر کھڑا رنگ باز جو آنے جانے والے کو تڑیاں لگا رہا ہے۔









