کمرشل بینکس کے ڈپازٹس 15 فیصد اضافے سے 23 کھرب روپے تک پہنچ گئے

جون میں کمرشل بینکس کے کل ڈپازٹس میں تقریباً 15 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ تقریباً 22.8 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے

کمرشل بینکس کے ڈپازٹس سالانہ 15 فیصد اضافے سے 23 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔ ماہانہ بنیادوں پر مقامی بینکوں کے ڈپازٹس میں مئی کے مہینے میں 21 کھرب روپے کا اضافہ دیکھا گیا جوکہ 8 فیصد تھا۔

میٹیس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں کمرشل بینکس کے کل ڈپازٹس میں تقریباً 15 فیصد سالانہ اضافہ  ریکارڈ کیا گیا جوکہ تقریباً 22.8 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ اضافہ 19.79ٹریلین روپے تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

سود کے خلاف فیصلے پر اپیل، علماکرام کا متعلقہ بینکس کے بائیکاٹ کا اعلان

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر مقامی بینکوں کے ڈپازٹس میں مئی 2022 میں 21 کھرب روپے سے 8 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ کمرشل بینکس کی خالص آمدنی جنوری سے مارچ کے دوران 28 فیصد بڑھ کر80 ارب 70 کروڑ روپے ہوگئی۔

حبیب بینک لمیٹڈ کے منافع میں 27 فیصد اضافہ ہوا جوکہ 31 ارب روپے رہا جبکہ بینک الحبیب لمیٹڈ کے منافع میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ 11 ارب 90 کروڑ روپے رہا ۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ اور میزان بینک لمیٹڈ نے سالانہ بنیاد پر بالترتیب 119 فیصد اور 51 فیصد کی سب سے زیادہ سہ ماہی آمدنی میں اضافہ ظاہر کیا۔

نیشنل بینک پاکستان کے منافع میں 16 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 17 ارب روپے رہا جبکہ سونیری بینک لمیٹڈ اور بینک آف خیبر کی سالانہ آمدنی میں بالترتیب 31 فیصد اور 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر