قومی کرکٹ ٹیم کا ہنگامی حالات کے باوجود سری لنکا کا دورہ

سری لنکا کو درپیش معاشی بدحالی اور سخت ہنگامی حالات بھی پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کو متاثر نہ کرپائے

سری لنکا کو درپیش معاشی بد حالی اور ہنگامی حالات  بھی پاکستان اور میزبان کرکٹ ٹیم  کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے سے روک نہیں پائے ۔

سری لنکا میں معاشی ایمرجنسی اور بدترین ہنگامی حالات کے دوران بھی پاکستان اور میزبان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے روکا نہیں گیا حالانکہ کولمبو میں 3 روزہ ٹور میچ  کے بعد ٹیم کی جانب سے  احتجاج بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم کے مقدر کا ستارہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

پاکستان نے آج گال میں پہلے ٹیسٹ کا آغاز سری لنکا کے خلاف پہلے سیشن میں غالب انداز میں کیا جب میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوران یاسر شاہ  نے 3 شاہین آفریدی نے 2 جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ لیکر    سری لنکا  کو دباؤ میں ڈال دیا ۔ پاکستان کی مضبوط باؤلنگ لائن اپ  نے  110 رنز پر 6 کھلاڑیوں کو  پویلین واپس بھیج دیا تھا

لنکن اوپننگ بلے باز اوشادا فرنینڈو 49 گیندوں پر 35 رنز بنا کر اب تک کے سب سے زیادہ سکورر بن گئے جبکہ دنیش چندیمل 52 گیندوں پر 26 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔لنچ کے وقت میزبان ٹیم 80/4 پر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے، سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹ کی سیریز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل، ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹیسٹ شامل ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو بھی ایشیا کپ کے میزبان کے طور پر اسٹینڈ بائی پر رکھا  ہوا ہے  جو سری لنکا  میں  اگلے ماہ منعقد ہونا  ہے ۔

ای ایس پی این کے مطابق دارالحکومت میں سیاسی مظاہروں کے امکان کے پیش نظر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کو کولمبو سے گالے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر