پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست: نواز شریف کا شہباز شریف کو فوری حکومت چھوڑنے کا مشورہ

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں اس بات اتفاق پایا گیا ہے کہ ہمیں حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ (ن) کی لندن قیادت نے شہباز شریف کو حکومت سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں شکست کا ذمہ دار شہباز شریف کو قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کی 20 سیٹوں پر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کرکے 11 جماعتی اتحاد کو مکمل طور پر زچ کرکے رکھ دیا ہے۔ اس ساری صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کی قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے ضمنی الیکشن: زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو!

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے احسن اقبال کو کھری کھری سنا دیں

نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمنی انتخابات میں فوری شکست کے بعد میاں محمد نواز شریف نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، اور ساری صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ہے ، جس میں یہ طے پایا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مرکزی حکومت سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو مزید بتایا ہےکہ مریم نواز سے بات چیت کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ہمیں حکومت سے نکل جانا چاہیے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو یہ بھی  بتایا ہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے گفتگو میں شکست کا ذمہ دار شہباز شریف کو قرار دیا گیا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق لندن سیکریٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ میاں نواز شریف کی زیرصدارت اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں اہم رہنماؤں سمیت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شہباز شریف کو حکومت سے نکل جانا چاہیے۔

لندن میں ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اس شکست کی ساری ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے ، کیونکہ اس اتحادی حکومت کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کا اپنا بیانیہ دم توڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ن لیگ کا ووٹر قیادت سے بدزن ہورہا ہے۔ اور اس کی واضح مثال موجودہ ضمنی انتخابات میں بدترین شکست ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ میٹنگ کے بعد بعدازاں میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا ہے کہ آپ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں یہ بات طے پائی ہے کہ حکومت کی تحلیل سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف کو مشورہ دیا ہےکہ ہمیں فی الفور اس اتحاد اور اس حکومت سے نکلنا ہوگا ، ہمیں سولو فلائٹ لینا ہوگی تاکہ جو ہمارا اپنا ووٹ بینک ہے اس کو متحرک کرسکیں۔

متعلقہ تحاریر