تحریک انصاف سے شکست، مریم نواز نے ہار قبول کرکے سر تسلیم خم کرلیا

مریم نوازنے کہا مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فیصلے  کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہیے ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام ایک بار پھر جیو نیوز کے نشانے پر آگئے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ نون لیگ کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی اور نائب لیگی صدر مریم نواز کچھ روز قبل کورونا کا شکار ہوکر قرنطینہ میں موجود ہیں

دوسری جانب  مسلم لیگ قاف کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ  نے  مریم نواز کے بیان کا خیر مقدم  کیا ۔

واضح رہے کہ گزشہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد ہوئے جس میں تحریک انصاف نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ۔

تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 15 نشستیں اپنے نام کیں ۔

متعلقہ تحاریر