گال ٹیسٹ: سری لنکا کو 333 رنز کی برتری حاصل ہوگئی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں لنکن ٹائیگرز نے پاکستان پر 333 رنز کی برتری حاصل کرلی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا ۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جارہے میچ میں پاکستانی گیند بازوں نے لنکن ٹائیگرز کو گھیرے میں لیے رکھا ۔ محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں سری لنکن ٹیم نے 9 وکٹ کے نقصان پر 329 رنز بناتے ہوئے پاکستان پر 333 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا
سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا نے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 222 رنزاسکور کیے۔پہلی اننگز میں دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4 بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔









