وزیراعظم نے عمران خان کو میکاؤلی اور وزیر اطلاعات نے ہٹلر کہہ ڈالا

 وزیراطلاعات اور وزیراعظم نے عمران خان پر بے سروپا الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں میکاؤلی اور ہٹلر مائنڈ سیٹ کا سیاسی رہنما قرار دیا

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے اپنی توپوں کا رخ عمران خان کی جانب موڑ دیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ نفسیاتی مریض ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے، ملک کے ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے، وطن عزیز کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے۔ ہٹلر مائنڈ سیٹ  شخص  الیکشن جیتے تو صحیح  ورنہ الیکشن کمیشن کو آگ لگادینا چاہتا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جنتا آزاد چھوڑو گے وہ اتنا ہی ملک پر حملہ آور ہوگا۔ اداروں کو چاہئیے قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کریں ۔ ریاستی اداروں پر منظمُ طریقے سے حملہ آور ہوتا ہے کیونکہ حکومت نہ بچائی۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگی ارکان رابطے میں جب چاہیں شہباز حکومت ختم کردینگے، فواد چوہدری

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہٹلر مائنڈ سیٹ شخص نے چیف الیکشن کمشنر سے چور دروازے سے ملنے کی کوشش کی ناکامی پر الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہے۔ وہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو جاویدا قبال بنانا چاہتاہے کیونکہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنا ہے۔آج یہ چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ مانگ رہا ہے کل چیف جسٹس کا مانگے گا ۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جو ادارہ اس کے خلاف بات کرے تو وہ استعفی دے، پارلیمان سوال کرے تو اسے تالہ لگا دو۔نفسیاتی شخص ملک میں انتشار افراتفری  پھیلا کر ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام ہو رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کی بات کرو تو غداری کا لقب د یتا ہے۔ طیبہ گل کو اغوا کرکے  چیئرمین نیب کو ویڈیو دکھاکر سیاسی مخالفین کے خلاف کیسز بنائے گئے ۔ ریاستی طاقت استعمال کرکے سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے  گئے ۔ اقتدار کی کرسی میں بیٹھ کر ملک کو بھوکا کیا ،اداروں کو مفلوج کمزور کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے بعد شیریں مزاری کے گھر سے بھی جاسوسی کا آلہ برآمد

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب میرا وہ چہرہ نہیں جو پانچ پانچ پارٹیوں کا ترجمان ہو۔فواد  چوہدری کو کوئی شرم ہے نہ حیا ہے۔ادارے آئین کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کا ایک روپیہ بھی نہیں آیا۔ہم نے ملک میں مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔عمران خان آئی ایم ایف کا غلام ہے، ان ہی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا۔عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں معاشی عدم استحکام آئے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  نون لیگ نے 5 سیٹ جیتی ہیں۔ پنجاب اور وفاق میں بھاری اکثریت ہے،سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے  مشاورت کررہے ہیں۔ بالکل مطمئن ہیں ہر چیز کریں گے جس سے ملک معاشی طورپر مضبوط ہوگا۔ملک کو نون لیگ ہی معاشی بحران سے نکال سکتی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب  وزیراعظم  میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے ۔  تحریک انصاف نے عمران خان کی سرپرستی میں قومی اداروں کے خلاف  کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے جس سے پاکستان کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ تحاریر