دعا زہرا کیس: پولیس نے ظہیر احمد کو پیش کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی

تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے عدالت کو بتایا کہ ظہیر احمد کی گرفتار کیلئے سندھ پولیس کی ٹیم لاہور میں موجود ہے 

کراچی کی مقامی عدالت میں  دعا زہرا کیس  کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر  شوکت شاہانی  اور  مغویہ  دعا  کے والد  مہدی کاظمی کے وکیل پیش  ہوئے ۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی ۔  دوران سماعت کیس کے تفتیشی افسر شوکت   شاہانی   نے رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

جبران ناصر کا دعا زہرا کے ٹی وی اور یوٹیوب پر انٹرویو روکنے کا مطالبہ

عدالت نے تفتیشی افسر (آئی او) سے کیس سے متعلق پروگریس    کے بارے میں سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ  ظہیر احمد کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ سندھ سے اجازت لیکر پولیس ٹیم لاہور بھیج دی ہے ۔

شوکت شاہانی نے عدالت کو بتایا کہ سندھ  پولیس پولیس کی ایک ٹیم مغوی دعا  زہرا کی  بازیابی کے لیے لاہور میں موجود ہے جبکہ ظہیر احمد کی عدالت میں پیشی کے لیے مزید مہلت مانگ لی ۔

 ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفتیشی افسر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ شوکت شاہانی اب اس کیس کے تفتیشی افسر نہیں رہے۔

عدالت نے  کیس کی پروگریس سے متعلق ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر سے سوال کیا۔فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ اپیلٹ کورٹ کے پاس ایسے کیسز نمٹانے کا اختیار ہے۔

 حکومتی وکیل نے کہا کہ خصوصی عدالتیں صرف جنس کی بنیاد پر مقدمات ہینڈل کرتی ہیں۔بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر کے پیش نہ ہونے پر وکیل کی استدعا پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ تحاریر