پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟
نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہنگامی حالات میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوجاتا ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کار اسے نسبتاً محفوظ اور مستحکم سمجھتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ مختلف ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے عالمی معاشی منظر نامے کا توازن بھی بگڑنے لگا ہے ۔
نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے اہم کرنسی کے طور پر ہنگامی حالات میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو جاتا ہے جس ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کار اسے نسبتاً محفوظ اور مستحکم سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف رواں سال پاکستان کو 4 ارب ڈالر فراہم کرے گا، مفتاح اسماعیل
نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ اور اس کے دنیا پر پڑنے والے اثرات سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر مضبوط ہوا ہے اور6 کرنسیوں پر مشتمل ڈالر انڈیکس 20 سال کی بلند ترین سطح ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2002 کے بعد سے، ایک یورو ایک ڈالر کے برابر ہو گیا ہے اور جاپانی کرنسی یعنی ین کو دیکھیں تو یہ 24 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں باقی ممالک کی نسبت تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی دوسری وجہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کے باعثدنیا میں کساد بازاری کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے ۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا کو خوراک اور خام تیل فروخت کرنے والے ممالک کی کرنسی بھی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کر شکار بنی ہیں جس میں روسی روبل سرفہرست ہے ۔
واضح رہے کہ ڈالر ویسے تو امریکی کرنسی ہے لیکن کچھ ممالک بھی اسے قومی کرنسی استعمال کرتے ہیں اور اس وقت دنیا میں تقریباًایک کھرب 80 ارب امریکی ڈالر زیرگردش ہیں۔