اسرائیلی صحافی گِل تماری کے مکہ المکرمہ میں داخلے پر ہنگامہ مچ گیا

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے رپورٹر گِل تماری کی بنائی گئی وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے صحافی مکہ اور میدان عرفات کی سیر کر رہے ہیں

مسلمانوں کے دومقدس ترین شہر شہر مکہ المکرمہ اورمدینہ منورہ میں غیرمسلموں کا داخلہ ممنوع ہے لیکن اسکے باوجود اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے رپورٹر گِل تماری مکہ پہنچ گئے۔ چینل 13  کی جاری کردہ  فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی صحافی مکہ اور میدان عرفات کی سیر کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے مقدس شہرمکہ المکرمہ میں غیرمسلموں کے داخلے پرپابندی کے باوجود اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کا صحافی گل تماری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدس ترین شہر میں داخل ہوئے اور وہاں وڈیو بھی بنائی جنہیں ان کے چینل نے صحافتی کارنامہ قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سینئر اسرائیلی حکام  نے کیسے سعودی عرب کے خفیہ دورے کیے؟

اسرائیل کے ٹی وی چینل 13 کے گل تماری امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کی کوریج کے لیے جدہ میں موجود تھے لیکن وہ چوری چھپکے  مکہ میں داخل ہوئے اور مقام عرفات  پہنچے جہاں ہر سال حج کے عروج کے وقت مسلمان حجاج نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

 

اسرائیلی صحافی نے غیر مسلموں پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں گھسنے کی ویڈیو شیئر کی  تو اس پر  تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔چینل 13  انتظامیہ نے   گل تماری کی رپورٹ پر معذرت    طلب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ صحافتی کارناممہ تھا جس کا مقصد مسلمانوں کی دل آزاری بلکل نہیں تھا ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرنے گل تماری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک احمقانہ حرکت تھی جس نے سعودی عرب اوراسرائیل کے تعلقات کے لیے امریکی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

حکومت ارکان اور سوشل میڈیا پرسخت تنقید کے  بعد اسرائیلی صحافی نے اپنی حرکت پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکہ اور اسلام کی خوبصورتی دنیا کو دکھانا چاہتے تھے تاکہ مذہبی رواداری کو فروغ مل سکے۔

متعلقہ تحاریر