برطانوی بلے باز مارٹن ہیوگز پیڈ پہنے بغیر ہی کریز پر پہنچ گئے

ساؤتھ اینڈ سوک کرکٹ کلب کے بیٹر مارٹن ہیوگز کریز پر پہنچے تو انہیں مخالف ٹیم کے ارکان نے کہا آپ نے کو پیڈ ہی نہیں پہنے جس پر وہ  پیڈ کرکے واپس آئے

کھیل کے میدانوں پراکثر کئی مضحکہ خیز واقعات دیکھنے ملتے ہیں ایسی ایک مزاحیہ مثال گزشتہ روز برطانیہ میں دیکھنے میں آئی جب برطانوی کلب ساؤتھ  اینڈ سوک کے بلے بازمارٹن ہیوگز بنا پیڈ پہنے ہی کریز پر پہنچ گئے ۔

برطانیہ میں ساؤتھ اینڈ سوک کرکٹ کلب کے بیٹر مارٹن ہیوگز کریز پر پہنچے  تو انہیں مخالف ٹیم کے ارکان نے کہا آپ نے کو پیڈ ہی  نہیں پہنے جس پر وہ دوبارہ پویلین  بھاگے اور پیڈ کرکے واپس آئے ۔ مزاحیہ واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم اپنا گینگ آف فور سامنے لے آئیں

مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے مارٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پیڈ نہیں پہنے اگرایسے کھیلے گے تو ٹانگیں ٹوٹ جائیں گی جس پرایمپائر، بیٹر اور تمام کھلاڑی مسکرا دیئے تاہم مارٹن نے فوری پر اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے  پیڈ پہننے پویلین پہنچے ۔

اسی میچ کے دوران ایک اور دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا کہ  نان اسٹرائیکر ہینڈ پر موجود ایمپائر فون پر گپ شپ لگانے میں مصروف تھے ۔ دونوں واقعوں کی  کرکٹ صارفین کے جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کرکٹ کے میدان میں ہونے والے ایسے مضحکہ خیز واقعات کے بارے میں اپنے ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں میدان میں بیٹنگ کے لیے گیا تو وہاں پہنچ کر مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک دستانہ پہنا ہوا ہے ۔

ہنکچ پرشاد نامی  کرکٹ کے دیوانے  لکھا ایسا میرے ساتھ بھی ہوا جب سنگاپور میں دوستانہ میچ کھیلتے  میں اپنے بائیں ہاتھ کے دستانے پہننا بھول گیا اور امپائر نے  مجھے  اشارہ کرکے بتایا کہ آپ دستانے پہن لیں۔

متعلقہ تحاریر