سینئر صحافی سلیم صافی اخلاقیات سے  گری گفتگو کرنے لگے

سلیم صافی نے کہاعثمان بزادر کو پہلے بشریٰ بی بی خاتون فرح خان کے ذریعےچلارہےتھے اور اب بھی خواتین کوان کاچوکیداربنا دیا گیا ہے

جیو نیوزکے سینئرصحافی اورانیکر پرسن سلیم صافی اخلاقیات سے عاری گفتگو کرنے لگے ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو خواتین کا چوکیدار کہہ ڈالا ۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلیم صافی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کے ساتھ  بنوائی گئی تصویر پر طنزیہ گفتگو کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

سلیم صافی صحافی ہیں یا مبینہ دہشتگردوں کے ایجنٹ

انہوں نے لکھا کہ  یہ توعثمان بزدار کے ساتھ دہری  زیادتی ہے کہ عمران خان اب وسیم اکرم پلس کے بجائے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنارہے ہیں اور دوسری جانب انہیں خواتین کی بس میں بیٹھادیا گیا ۔

سینئر نے صحافی نے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑتے عثمان بزادر کی تحریک انصاف کی  خواتین ارکان اسمبلی کے ساتھ تصویر پر  طنزیہ جملہ لکھا کہ  وزیر اعلیٰ تھے تو بشریٰ بی بی انہیں خاتون فرح خان کے ذریعےچلارہےتھےاوراب بھی خواتین کوان کاچوکیداربنا دیا گیا ہے۔ یہ زیادتی ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں اور عوام نے جیونیوز کے اینکر پرسن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔  تجزیہ کاروں نے سلیم صحافی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ  کیا حناپرویز بٹ، مریم ارونگزیب یا پارٹی کی دیگر خواتین ارکان کے ساتھ اگر کوئی لیگی مرد رہنما  تصویر بنوائے تو کیا وہ بھی چوکیدار کہلائے گا ۔

عوام نے بھی اینکر پرسن کی ٹوئٹ پر سخت ردعمل دیا۔  سوشل میڈیا پر عوام  نے کہا کہ سلیم صافی صحافی نہیں بلکہ مخصوص ایجنڈے پر کام کرنے والے قلم فروش ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایسے لگتا ہے سلیم صافی صحافت نے دہشتگردوں کو پرموٹ کررہے ہیں۔

عوام نے کہا کہ سلیم  صافی دہشتگردوں کے ایجنٹ ہیں، وہ آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دہشتگرد احسان اللہ احسان اور450 سےزائد جعلی پولیس مقابلوں کے نامزد ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار  کو ٹی وی پر بیٹھاکر ہیرو بناتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر