ایلون مسک کا خلائی کھلونے بنانے کا اعلان، باربی ڈول خلامیں بھیجی جائے گی
ایلون مسک اور کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل ملکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ شراکت میں دو باربی ڈول خلا میں بھیج رہی ہے

دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کی زیرملکیت کمپنی اپیس ایکس خلائی کھلونوں کے کاروبارمیں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ کھلونے 2023 میں میٹل کے میچ باکس برانڈ کے ساتھ ساتھ میٹل کریشنز کے ذریعے دستیاب ہوںگےجوکہ کمپنی کا براہِ راست صارف پلیٹ فارم ہے۔
کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل کی جانب کردہ ایک اعلامیہ میں بنایا گیا ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے تعاون سے قائم ایرو اسپیس کمپنی سے متاثر کھلونوں بنانے کے لیے اپیس ایکس کے ساتھ شراکت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک نے کائنات کے قدیم ترین منظر کو گرینائٹ سلیب قرار دیدیا
میٹل کے سینئرنائب صدر نک کارامانوس کہا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی مصنوعات بنانے اورتجربات کرنے کی اپنی صلاحیت پر فخر ہے جوثقافتی لمحات کا احترام کرتے ہیں اور بنی نوع انسان کو متاثر کرتے ہیں۔
میٹل نے خلائی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اپنے مختلف برانڈز کے ذریعے متعدد کھلونے بنائے ہیں جن میں ہاٹ وہیلز اور باربی ڈول شامل ہیں۔ کھلونا بنانے والی کمپنی فی الحال اپنی باربی ڈول کا ایک خلاباز ورژن پیش کرچکی ہے۔
میٹل نے ماہ اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ شراکت میں دو باربی گڑیا خلا میں بھیج رہی ہے تاکہ لڑکیوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں کیریئر پر غور کرنے کی ترغیب دی جائے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی زیر ملکیت کمپنی اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز کارپوریشن جوکہ اپیس ایکس کے نام سے کام کرتی ہے وہ خلائی جہاز، لانچنگ پیڈ اور کمیونیکیشن سیٹلائٹ بناتی ہے
اپیس ایکس تجارتی صارفین کو دنیا کا بہترین انٹر نیٹ فراہم کرنے کے لیے اسٹار لنک کے نام کے ایک سیٹلائٹ کنسٹریشن بھی تیار کررہا ہے ۔









