مقتدر قوتیں اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہیں، جاوید لطیف
جاوید لطیف نے کہا کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیےمگر طاقتور حلقے آج بھی عمران خان کے پیچھے کھڑے ہوکر قومی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں

مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کا ما حول بنایا جارہا ہے جبکہ مقتدر قوتیں اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ ہمیں مقتدر قوتوں نے دھکا دیکر حکومت تھمادی۔
مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف ہمیں مقتدر طاقتوں نے دھکا دیکر حکومت تھمائی ہے جبکہ مقتدر قوتیں اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہی کھڑی ہیں۔ ملک میں نرم مداخلت کی آوازیں بلند ہورہی ہیں اور ماحول بنایا جارہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کوالیکشن پر راضی کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے
چوہدری شجاعت کی حمزہ شہباز کی حمایت زرداری کا کرشمہ نہیں اداروں کا کمال ہے
لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست بچانے کیلئے ہم نے سیاست قربان کی، ملک میں ایکشن کا ماحول بنانے سے پہلے پالیسی ساز کو سوچنا ہوگا۔ انہیں پہلے اپنی کی ہوئی غلطی تسلیم کرنی پڑے گی اور قومی مفادات کی بات کریں۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت لیکر بڑ ے مقصد کیلئے قربانی دی ہے، ہم پچھلی مصیبتوں کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ آج قومی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں اور کہتے ہیں ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے مگر طاقتور حلقے آج بھی عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں ۔قومی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکاکر کہہ رہے کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہونی چاہیے۔کوئی صدارتی نظام کا لاگ الاپ رہا ہے جبکہ کوئی 18ویں ترمیم ختم کرنے کے در پر ہے ۔
جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کے لیے آئندہ 2ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر کیس کی فل کورٹ میں سماعت کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ نواز شریف کی ساری اپیلوں کو فوری سنا جائے۔