شعیب اختر کی بایو پک "راولپنڈی ایکسپریس” اگلے سال سینماؤں کی زینت بنے گی

شعیب اختر نے  بائیوپک کا پر  موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا میری کہانی، میری زندگی، میری بایوپک ’راولپنڈی ایکسپریسـرننگ اگینسٹ دی ‘آڈس‘ آنے والی ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر  کی زندگی پر بننے والی فلم  راولپنڈی  ایکسپریس    اگلے سال 16 نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی ۔ شعیب اختر نے فلم راولپنڈی ایکسپریس، رننگ اگینسٹ دی آڈس کو ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا ہے ۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ  پراپنی بائیوپک کا پرموشن پوسٹر جاری کرنے کے ساتھ  لکھا کہ اس خوبصورت سفر کی شروعات،میری کہانی، میری زندگی، میری بایوپک ’راولپنڈی ایکسپریسـرننگ اگینسٹ دی ‘آڈس‘ آنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم اپنا گینگ آف فور سامنے لے آئیں

انہوں نے کہا کہ  آپ بھی ایسی سواری کے لئے تیار ہوجائیے، جسے آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔ یہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی پر پہلی غیر ملکی فلم ہوگی ۔

فلم کے ٹیزر میں ایک شخص ریل کی پٹری پر دوڑتا نظر آرہا ہے۔ شعیب اخترکی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی تھی اورتیز رفتار گیند باز ہونے کے سبب ہی انہیں راولپنڈی ایکسپریس نام ملا تھا۔ ان کی بایوپک بھی اسی نام سے آرہی ہے۔

شعیب اختر کی بایوپک کے ڈائریکٹر کے محمد ظفر قاصر کر رہے ہیں۔فلم کے یو ٹیوب پر شیئر کیے گئے  ٹیزر کو  ایک ہی دن میں 30 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

شیعب اختر نے بایو پک میں ان کا کردار کون نبھا رہا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی تاہم  فاسٹ بالر نے خواہش ظاہر کی تھی  اگر ان کی بایو پک بنے تو اس میں سلمان خان ان کا رول نبھائیں ۔

خیال رہے کہ   دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر  راولپنڈی میں پیدا ہوئے اس لیے وہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کے لئے 46 ٹسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی20 کھیلے ہیں اور تینوں فارمیٹ میں ملاکر 400 سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر