رتو ڈیرو لاڑکانہ میں بدبخت شخص نے حاملہ بیوی کو قتل کرڈالا
جاں بحق سونیا عمرانی نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیا شوہر رب نواز نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر مجھ پرگولیاں چلائی

لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں شوہر نے بھائی کے ساتھ ملکر اپنی حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شوہرکے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والی سونیا عمرانی دوراج علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔
رتوڈيرو کے علاقے جکھرا محلے میں رب نواز نامی شخص نے بھائی کے ساتھ ملکراپنی بیوی سونیا عمرانی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیے
شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش دیگ میں ڈال کر چولہے پر ابال دی
پولیس نے سونیا عمرانی کو تحصیل اسپتال منتقل کیا تاہم 30 سالہ حاملہ خاتون کی حالت مزید خراب ہونے پرانہیں لاڑکانہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔
دوران علاج پولیس کو اپنے بیان میں جاں بحق خاتون سونیا عمرانی نے بتایا کہ میرے شوہر رب نواز نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر مجھ پر گولیاں چلائی جس سے میں شدید زخمی ہوئی جبکہ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل 13 جولائی کو کراچی میں بھی شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا ۔عاشق حسین نامی شخص نے گھر یلو تنازعہ پر بیوی کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے دیگ میں ابال دیئے تھے ۔









