نون لیگ والے صرف حوصلہ دیتے ہیں پیسا نہیں، اللہ رکھا پیپسی کا شکوہ

اللہ رکھا پیپسی نے کہا کہ  عمران خان اچھےانسان ہیں مگر میرا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں  ہے، اداکار ہوں جو پرفارمنس کیلئے بلائے گا وہاں جاؤنگا

مسلم لیگ نون کے جلسے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اللہ  رکھا پیپسی کا کہنا ہےکہ  میرا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،  میں ایک مزاحیہ اداکار ہوں جو مجھے بلائے گا میں وہاں جاکر پرفارم کرونگا۔

مسلم لیگ نون کے جلسے مشہور ہونے والے مزاحیہ اداکاراللہ رکھا پیپسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ نون لیگ کی جانب سے جلسے میں پرفارم کرنے کی دعوت نہیں ملی تھی جب  میں جلسے کے مقام پر پہنچا تو وہاں موجود  اداکار  طاہر انجم نے مجھے دیکھ کر جلسے میں پرفارم کرنے کی درخواست کی جس پر میں نے منع کیا تاہم ان کے اسرار پر میں نے پرفارم کیا  اور اس پرفارمنس کیلئے مجھے کوئی پیسے نہیں ملے ۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا مہم

انہوں نے بتایا کہ طاہر انجم کے اسرار پر عوام کو خوش کرنے کے لیے اپنا فن پیش کیا تاہم  جب میں نے پرفارم کرنا شروع کیا تو اس وقت جلسے کا با قاعدہ آغاز نہیں ہوا تھا اور نہ ہی نون لیگ کی مرکزی  قیادت  اسٹیج پر موجود تھی۔ اپنی پرفارمنس کے دوران کسی پر کوئی تنقید نہیں کی بلکہ اپنا   فن عوام کے سامنے پیش کیا ۔

اللہ رکھا پیپسی کا کہنا تھا کہ مجھے جلسے میں پرفارم کرنے کے لیے بلایا گیا اور نہ ہی کوئی پیسے دیئے گئے ۔ انہوں تنقیدی جملہ کہتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف حوصلہ  دیتے ہیں  پیسے نہیں۔

پاکستانی مائیکل جیکسن  کے نام سے مشہوراللہ رکھا نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت دینے والی ذات اللہ کی ہے وہ چاہیے جسے عزت دے ، وہ نون لیگ ہو یا پی ٹی آئی ۔

متعلقہ تحاریر