عرفان قادر کا چھٹی کے روزچیف جسٹس کے گھر جاکر ضمانت کروانے کا انکشاف
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ کئی بار ججز کو فون کر کے کیس سننے کے لیے بھیجا
ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ میں نے کئی بار ججز کو فون کرکے کیس سننے کے لیے بھیجا جبکہ ایک بار چھٹی کے دن چیف جسٹس کے گھر جا کر ایک ضمانت بھی کروائی۔
صحافی اسامہ چوہدری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرعرفان قادر نے مختصر کلپ شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں میں نے کئی بار ججز کو فون کرکے کیس سننے کے لیے بھیجا جبکہ ایک بار چھٹی کے دن چیف جسٹس کے گھر جا کرایک ضمانت بھی کروائی۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا
اسامہ چوہدری نے صحافی عمران ریاض اور صدیق جان کو ٹوئٹر ہینڈل پر مینشن کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا عرفان قادر صاحب اپنی بگڑی ہوئی عادتوں کے بارے میں بتارہے ہیں؟۔
میں نے کئی بار ججز کو فون کر کے کیس سننے کے لیے بھیجا۔ عرفان قادر
ایک بار چھٹی کے دن چیف جسٹس کے گھر جا کر ضمانت کروائی۔۔ عرفان قادر
کیا عرفان قادر صاحب اپنی بگڑی ہوئی عادتوں کے بارے میں بتا رہے ہیں؟؟@SdqJaan@ImranRiazKhan#Supreme_Court_Of_Pakistan pic.twitter.com/e6mHT99mIW
— Usman Chaudhary (@Usman_Ch92) July 26, 2022
واضح رہے کہ 2 روز قبل عرفان قادر ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں اپنے دلائل دے رہے تھے تو چیف جسٹس نے سرزنش کرتے ہوئے سخت لہجے میں انہیں خاموش رہنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا تھا شاید ججوں کو وکلاء کو ڈانٹنے کا حق بھی حاصل ہے ۔
ڈپٹی اسپیکر کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ ہم یہاں لڑنے نہیں بلکہ دلائل اورتوجیح پیش کرنے آئیں ہیں۔ عدالت کو انسان کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہم کسی کو ڈانٹ نہیں رہے ۔
جسٹس منیب اختر نے عرفان قادر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو نقطہ آپ اٹھانا چاہ رہے ہیں وہ ہم سمجھ چکے ہیں۔ برائے مہربانی آپ بیٹھ جائیں اور کسی اور وکیل کو موقع دیں ۔