ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، حصص بازار میں معمولی تیزی رہی

انٹر بینک میں ایک ڈالر 236 جبکہ  اوپن مارکیٹ میں 241 روپے کا ہوگیا،  حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی جاری رہا اورانٹربینک میں ایک ڈالر 236 روپے2 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241 روپے پر ٹریڈ کررہا  ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں آج 1.31 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 236 روپے 2 پیسے کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی معاشی صورتحال کا موازنہ سری لنکا سے کرنا زیادتی ہے، مرتضیٰ سید

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق   اوپن مارکیٹ میں  ایک امریکی ڈالر 4 روپے اضافے کے بعد 241 روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب  کاروباری  ہفتے کے  تیسرے روز حصص بازار میں تیزی کا رجحان رہا اور100 انڈیکس 78 پوائنٹس اضافے سے 39ہزار972 پر بند ہوا ۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 492  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج حصص بازار میں آج 12 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 14 کروڑ روپے رہی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 752 ارب روپے  ہوگئی۔

لوٹے کیمیکل  10.21 ملین حصص  کے سر فہرست رہا جبکہ ورلڈ کال  ٹیلی کام  کے 9.26ملین شیئر کا کاروبار ہوا  اور ٹی پی ایل  9 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔

بدھ کو 321 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 153 میں اضافہ، 141 میں کمی اور 27 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر