سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مطابق صدرآصف زرداری کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے کورونا علامات کے بعد اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدر زرداری کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا کے بعد تعلیمی نظام خطرے میں، بچوں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دینے کا فیصلہ
انہوں نے بتایا کہ کورونا کی ہلکی علامات کے بعد آصف زرداری نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ ان کا علاج جاری ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
President Zardari has tested positive for Covid. He is fully vaccinated, boosted, isolating with mild symptoms and undergoing treatment. We are praying for his swift recovery.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 28, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھی جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوری زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس نے اپنے پنچے گاڑنے شروع کردیئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق آج کورونا سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 170 کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 28 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,843
Positive Cases: 761
Positivity %: 3.65%
Deaths: 08
Patients on Critical Care: 170— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 28, 2022
قومی ادارہ صحت کے مطابق آج بروز جمعرات 28 جولائی کو تقریباً 21 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 مثبت آئے تھے ۔ مثبت کیسز کی شرع 3.65فیصد رہی ۔
گزشتہ روز بھی کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ۔ گزشتہ روز بھی تقریباً 17 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 620 مثبت آئے تھے ۔ 620 مریضوں میں سے 191 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔