نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کامن ویلتھ گیمز کی تقریب میں متاثرکن خطاب  

ملالہ یوسف زئی نے کامن ویلتھ  گیمز کی افتتاحی  تقریب  لڑکیوں کی تعلیم  کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  سب کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع ملنا چاہیے

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے دولت مشترکہ کے کھیلوں کی افتتاحی  تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

پاکستانی نوبل انعام یافتہ  سرگرم سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کامن ویلتھ  گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اپنی تقریر میں ملالہ نے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کامن ویلتھ گیمز میں 24 سال بعد کرکٹ کی ویمن ٹورنامنٹ کے ساتھ واپسی

دولت مشترکہ کے کھیلوں کی تقریب سے اپنے خطاب میں ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سب کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع ملنا چاہیے ۔

ملالہ یوسف زئی نے ایک دستاویزی فلم کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کا خاکہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک رسائی ضروری ہے۔

نوبل انعام یافتہ  سماجی کارکن  نے  کامن ویلتھ گیمز میں آئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑی یاد رکھیں سب اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے ہوئے اپنے خواب  پورا کرنے کے مستحق ہیں۔

یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب برمنگھم میں ہوئی تاہم تقریب میں ملکہ  برطانیہ الزبتھ  شریک نہیں ہوئی ۔ ملکہ برطانیہ کا پیغام شہزادہ چارلس نے پڑھ کر سنایا اور گیمز کا با قاعدہ افتتاح کیا ۔

خیال رہے کہ  دولت مشترکہ کھیلوں میں 72 ممالک  کے کھلاڑی شریک ہیں ۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستہ بھی  حصہ لے رہا ہے ۔ پاکستانی دستے میں  وومن کرکٹ، ہاکی ، تیراکی، بیڈ منٹن، ریسلنگ  اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر