سیاسی جماعتوں کے کھاتوں کی جانچ پڑتال، فرخ حبیب کا نون لیگ اور پی پی کو چیلنج
فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور مریم نواز اپنی فنڈنگ کا ریکارڈ سامنے لائیں ۔دنیا کے بہترین آڈیٹرز سے اس کا آڈٹ کروالیتے ہیں
تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری، بلاول زرداری اور مریم نواز اپنی فنڈنگ کا ریکارڈ سامنے لائیں ۔دنیا کے بہترین آڈیٹرز سے اس کا آڈٹ کروالیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق وزیرمملکت فرخ حبیب پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ نون کی اسکرونٹی رپورٹ سامنے لائی جائے۔ نون لیگ نے آج تک الیکشن کمیشن میں اپنا ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کی الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والوں زیادہ ترسمندر پارافراد ہیں جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اوورسیز کو عمران خان سے امیدہیں کہ یہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف کا کیس فارن فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتا اور نہ ہی ای سی پی اس کا فیصلہ کرسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نون لیگ سے لاڈلوں والا سلوک بند کرے ۔
سابق وزیر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نون لیگ کی 65 کروڑ اور پیپلز پارٹی کی 36 کروڑ کی فنڈنگ نہیں مل رہی جبکہ بے نطیر خود اپنی کتاب میں نواز شریف کی اسامہ بن لادن سے فنڈ لینے کا انکشاف کرچکی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی سوال کیا کہ نون لیگ، پیپلز پارٹی کو کون فنڈنگ کررہاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی، پی پی اور نون لیگ کی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ساتھ آنا چاہیے ۔