لورا لائی میں عالمی یوم آبادی پرتقریب کا انعقاد، برتھ کنٹرول پر آگاہی فراہم کی گئی

ڈاکٹر نسرین گل  کا کہنا ہے کہ ماں کی صحت کی بچوں کی پیدائش کے درمیان دو سال کا وقفہ لازمی ہونا ضروری ہے

بلوچستا ن کے ضلع لورالائی میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آر ایچ ایس اے  میں منعقدہ  تقریب میں  ملک میں  بڑھتی ہوئی  آبادی کو کنٹرول کرنے سے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔

عالمی یوم آباد ی کے سلسلے میں آر ایچ ایس اے  میں تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس  کے مہمان خصوصی خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹربہبود آبادی محمد اکرم خان موسی خیل تھے۔تقریب میں محکمہ بہبود آبادی کے ایڈمن آفیسر حیات اللہ اتمانخیل،  محکمہ اطلاعات و نشریات  بلوچستان کے محمود بلوچ  سمیت  خواتین اور بچوں کی کثیر تعدادبھی موجودتھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت نے آبادی کے مقابلے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

تقریب کے شرکاء سے ڈاکٹر نسرین گل، ڈاکٹر جمیلہ تاج،ڈاکٹر فضیلہ، ڈاکٹر صادقہ، مسز نجم الدین اور ڈویژنل ڈائریکٹر پاپولیشن محمد اکرم خان موسی خیل نے فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہ کیا ۔شرکاء کو آبادی کو کنٹرول کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی  ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ  اپنے خاندان  کی خوشیوں اور بچو ں کی بہترین تعلیم اور روشن شاندار مستقبل کیلئے فیملی پلاننگ کرو۔  شرکاء کو بتایا گیا کہ ماں کی صحت کی بچوں کی پیدائش کے درمیان دو سال کا وقفہ لازمی ہونا ضروری ہے۔

مقررین نے کہا کہ  بچے اتنے ہی ہوں کہ جن کو آپ صحت ، اچھی تعلیم اور بہترین زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر سکیں۔تقریب میں افراد کو بتایا گیا کہ پاپولیشن ویلفیئر آر ایچ سینٹر ایم ایس یو سینٹر اور فیملی ویلفیئر سینٹر فیملی پلاننگ کے بارے میں مکمل آگاہی اور معلومات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ  عالمی آبادی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 22 کروڑ 90 لاکھ ہے جبکہ اس میں سالانہ  فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان کو اپنی آبادی کو کم کرنے کے لیے اپنی شرح پیدائش کو سالانہ 2 فیصد تک لانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر