کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیا ن ہاکی میچ برابر ہوگیا
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، تیراکی، کرکٹ، باکسنگ، بیڈ منٹن اورجمناسٹک میں قومی کھلاڑی ناکام رہے
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے کھیلوں میں پاکستان ہاکی ٹیم کا جنوبی افریقا سے پہلا افتتاحی میچ برابر ہوگیا۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے آخری لمحات میں کیا گیا گول میچ بچانے میں کامیاب ہوا ۔
برمنگھم ہاکی کلب میں کھیلے جانے والے کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان ہاکی ٹیم اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا میچ میچ 2-2 سے ڈرا ہوگیا۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں جنوبی افریقا کے بیوچر نے گول اسکور کیا تاہم 25 ویں منٹ میں پاکستان کے رضوان علی گول اسکور کرکے مقابلہ برابرکیا۔
یہ بھی پڑھیے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کامن ویلتھ گیمز کی تقریب میں متاثرکن خطاب
پروٹیزکی جانب کے چوتھے کوارٹر میں ایک اورگول اسکورکرکے میچ پر گرفت مظبوط کی تاہم آخری لمحات میں افرازنے پنالٹی کارنر پرگول کرکے پاکستان کو شکست سے بچالیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا میچ کل 31 جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف میچز بالترتیب 3 اور 4 اگست کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ مینزہاکی ایونٹ میں دس ٹیمیں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں ۔
دوسری جانب برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے پہلے روزپاکستانی ایتھلیٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ تیراکی،کرکٹ، باکسنگ، بیڈ منٹن اور جمناسٹک کے کھیلوں میں قومی کھلاڑی ناکام ہی رہے۔
پاکستانی جمناسٹرمحمد افضل تینوں ایونٹس میں کوئی خاص کارگردگی پیش نہ کرسکے اور پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے۔ سوئمنگ میں پاکستانی تیراک حسیب طارق بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے ۔
خواتین سوئمنگ مقابلوں میں جہاں آرا، مشال ایوب اور بسمہ خان بھی اپنے ابتدائی راؤنڈ میں ہی ناکام رہیں جبکہ باکسنگ میں ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسر سلیمان بلوچ کو بھارتی باکسر نے شکست سے دو چار کیا ۔