عمران خان کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد ، چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا پُرتپاک خیرمقدم

چیئرمین تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب کو کو پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ آفس میں چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ، دورے کے موقع پر انہوں نے سب سے پہلے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الہیٰ نے کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا۔

عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھا

سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے  متحرک ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر