بینظیر بھٹو اور بلاول کے نوازشریف پر اسامہ سے پیسے لینے کے الزامات کی بازگشت
بلاول نے کہا کہ میاں صاحب آپ اسامہ سے بینظیر شہید کی حکومت ختم کروانے کے لیے ملین ڈالرز فنڈ نگ لیتے تھے

اینکرپرسن وصحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ مریم نوازاور بلاول بھٹوزرداری ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر جشن ضرورمنائیں مگر یاد رکھیں فارن اور ممنوعہ فنڈنگ سے زیادہ خطرناک دہشتگردی کی فنڈنگ ہے اور اس کا الزام سب سے پہلے نواز شریف پر بے نظیربھٹو نے لگا تھا ۔
کامران خان سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں کہاکہ عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پرجشن ضرورمنائیں مگریاد رکھیں ممنوعہ فارن فنڈنگ سے زیادی خطرناک دہشتگردی کے لیے فنڈنگ ہے اوراسکا سب سے پہلے الزام نوازشریف پر بے نظیربھٹو، بلاول بھٹو سمیت پوری پیپلز پارٹی نے لگایا ۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں نقائص سامنے آگئے
کامران خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا ایک وڈیو کلپ شیئر کیا۔ وڈیو بلاول بھٹو زرداری کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ نوازشریف پر الزام لگا رہے ہیں کہ میاں صاحب آپ اسامہ بن لادن سے محترمہ شہید کی حکومت ختم کروانے کے لیے فنڈ نگ لیتے تھے ۔
مودبانہ عرض مریم بی بی بلاول بھٹو عمران خان پر فارن فنڈنگ ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ پر خوب جشن منائیں مگر یاد رکھیں ممنوعہ فارن فنڈنگ بلکہ خطرناک Terror funding کے الزامات سب سے پہلے نواز شریف صاحب پر لگے اور لگانے والے بینظیر شہید خود وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت پی پی لیڈرشپ تھی pic.twitter.com/PBtovssH4G
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 2, 2022
بلاول زرداری کا کہناتھا کہ میں جانتا ہوں نوازشریف پہلے امیرالمومنین بننا چاہتے ہیں۔ا سامہ بن لادن سے فنڈنگ لیتے تھے کیا ان کی نیت صاف ہو سکتی ہے۔ ؟
صحافی انورلودھی نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا ایک پرانا انٹرویو شیئر کیا جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کہہ رہی ہیں کہ 1989 میں اسامہ بن لادن نے ایک فوجی جنرل کو10 ملین ڈالر بھیجا تھا اوراسی فوجی جنرل نے نوازشریف اوراسامہ بن لادن کی نواز شریف سے ملاقات کروائی تھی ۔
فارن فنڈنگ کی کہانی بینظیر کی زبانی
اسامہ بن لادن نے دس ملین ڈالرز دیے.. ایک جنرل نے اسامہ کو نواز شریف سے ملوایا
(بینظیر بھٹو) pic.twitter.com/TDPgbJGBgt— Anwar Lodhi (@AnwarLodhi) July 31, 2022