بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرینگے، افضل اتمانخیل
بلوچستان کے صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے ، عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑینگے
بلوچستان کے وزیربرائے انڈسٹریزحاجی محمد افضل اتمانخیل نے یونیورسٹی اف لورالائی، زیرتعمیر میڈیکل کالج اوراسپتال کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت منظورشدہ عوامی منصوبوں پرعمل درآمد کروانے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔
بلوچستان کے وزیربرائے انڈسٹریزمحمد افضل اتمانخیل نے یونیورسٹی آف لورالائی، زیرتعمیرمیڈیکل کالج اوراسپتال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ لورالائی میڈیکل کالج واسپتال کی تعمیر سے لورالائی اوربلوچستان میں تعلیمی میدان میں انقلاب ائیگی اور بلوچستان اور لورالائی سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر چیمبر آف کامرس کا آرمی ہیلی کاپٹر حادثے پر رنج و غم کا اظہار
صوبائی وزیرانڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے قبائلی اورسماجیعمائدین اور پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ لورالائی میں تعلیمی اداروں کے قیام اورنئے اسپتال کی تعمیر کے لیے حکومت نے با قاعدہ زمین الاٹ کردی ہے ۔ اس مقصد کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈ بھی مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال اورمیڈیکل کالج کی تعمیرسے علاقے اور صوبے میں تعلیمی انقلاب آئے گاجبکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے جسکے مثبت اثرات پورے صوبے پر مرتب ہونگے ۔
بلوچستان کے صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرینگے۔عوام کے ساتھ ہے عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑینگے ۔