شہدائے کربلا کی یاد میں سکھرمیں مسجد کے نام سے منسوب ماتمی جلوس برآمد
سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ما تمی جلوس میں مسجد کے نام سے منسوب تعزیئے کے ساتھ کئی چھوٹے بڑئے کئی تعزیئے، علم پاک اور ذوالجناح بھی ہمراہ رہے

شہدائے کربلا کی یاد میں پرانا سکھر میں ہر سال 5 محرم الحرام کونکالا جانے والا مسجدکے نام سے منسوب ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ ماتمی جلوس لعل کے مقام سے بر آمد ہوکر ڈتل شاہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شہدائےکربلا کی یا د میں پرانا سکھرمیں پانچ محرم الحرام کو نکالا جانے والا مسجد کے نام سے منسوب ماتم جلوس پرانا سکھر کے علاقے لعل کے مقام سے برآمد ہوا جوجنات بلڈنگ، شاہی بازار، معصومی امام بارگاہ اوردیگرعلاقوں سے ہوتا ہوا ڈتل شاہ قبرستان پہنچ کراختتام پذیر ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
محرم الحرام کی آمد، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لیے 20 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری
ما تمی جلوس میں مسجد کے نام سے منسوب تعزئے کے ساتھ چھوٹے بڑئے کئی تعزیئے،علم پاک اورذوالجناح بھی ہمراہ تھے۔ ما تمی جلوس کی حساسیت اورعزاداران کی بڑی تعداد کے پیش نظر سکھر انتظامیہ کی جا نب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
ماتمی جلوس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے افسران نے ماتمی جلوس کی گذگاہوں سمیت ماتمی جلوس کی نگرانی کے سلسلے میں قائم کئے جانے والے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔
پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عملے کو سیکیورٹی کےانتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔ ماتمی جلوس میں عزاداروں کو طبی امداد فراہمی کیلئے جنات بلڈنگ پر سول ڈیفنس سمیت اسکاؤٹس و سماجی تنظیموں کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے تھے ۔









