پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج کردیا
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے ای سی پی کے شیڈول کو چیلنج کرتے ہوئے اسے معطل کرنے کی استدعا کی ہے

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی خالی 9 یشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن شیڈول کو چیلنج کیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ای سی پی کے شیڈول کو چیلنج کردیا۔ فیصل چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے الیکشن شیڈول معطل کرنے کی استدعا کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات، پی ٹی آئی کو نوٹسز جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کو چیلنج کر تے ہوئے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست کی ہے ۔
پی ٹی ائی کے وکیل فیصل چوہدری کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے استعفے مرحلہ وار منظور کیے جانے کے خلاف درخواست اس وقت زیر التوا ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 4 اگست کو درخواست پر سماعت کی اور نوٹس جاری کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ای سی پی کو نوٹس سے آگاہ ہونے کے باوجود شیڈول جاری کیا گیا۔
تحریک نصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ای سی پی کے 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول کو معطل کیا جائے۔جب تک پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کا فیصلہ نہیں آتا، انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔
واضح رہے کہ ای سی پی کے شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی چیف عمران خان نے تمام حلقوں پر خود کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے ۔
25 ستمبر کو ہونے والے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چئیرمین عمران خان خود الیکشن لڑیں گے- pic.twitter.com/7jyWeP6sdq
— PTI (@PTIofficial) August 5, 2022
تحریک انصاف کے 9 ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی 9نشستیں خالی ہوئی ہیں جن پر25 ستمبر ہو انتخاب ہونے جارہا ہے جبکہ منظور ہونے والے 2 استعفے مخصوص نشستوں والے تھے ۔









