قائد اعظم ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کا تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیرتھے
زیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی شاندار و پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر تھے جبکہ ایف سی کور کے کرنل کاشف بھی شریک ہوئے ۔
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کا تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیرتھے جبکہ فرنٹیئرکور کے کرنل کاشف، ڈویژنل ڈائریکٹراخترکھیتران، میجرنوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت سمیع اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر شعیب مسعود،اسسٹنٹ کمشنرعلی احمد،ڈی او بختیار کاکڑ،ڈی او فیمیل فرزانہ ،سردار قاسم خان سارنگزئی،سعداللہ دوتانی،ملک محمد غوث پانیزئی شریک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیے
کرنل لئیق بیگ کے قاتل لاپتہ افراد نہیں دہشتگرد تھے، ثبوت سامنے آگیا
ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو سلامی دی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں اسکول کے طلباء اور طالبات نے ملی نغمے ،تقاریر کی اور ٹیبلو بھی پیش کیے ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں یک جہتی کا درس دیتا ہے۔ ہم خوش قسمت قوم ہیں کہ ہم ایک آزاد ملک میں سانسیں لے رہے ہیں ۔اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ہمیں اس ملک کو سب کچھ دینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اس ملک کو بنانے کا خواب دیکھا تھا جس کو قائد اعظم محمد علی جناح نے اس کو عملی جامہ پہنایا ۔ پاکستانی قوم دنیا کی ایک منفرد قوم ہے ۔یہ قوم اگر متحد ہوجائے تو دنیاکی کوئی قوم اس کو شکست نہیں دے سکتی ہے ۔
ڈپتی کمشنر زیارت کا کہناتھا کہ آج ہمیں بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات ایک کرکے کام کریں اور پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر ملک بنائیں گے ۔
ڈویژنل ڈائریکٹر اختر کھیتران نے کہا کہ پاکستان مختلف قوموں پر مشتمل ایک گلدستہ ہے ۔ہمیں اس گلدستے کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا ۔پاکستان ہم سب کی بقاء کا ضامن ہے ۔پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر پوزیشن ہولڈرز طلباء اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔