عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم، بشریٰ اقبال کا اظہار تشکر

کراچی کی سیشن عدالت نےمعروف ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی  بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور مبینہ بیوہ میں نوک جھونک جاری

عامر لیاقت کی مبینہ بیوہ کا سابقہ اہلیہ پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام

عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔عامرلیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عدالتی فیصلے پر خدا کا شکر ادا کیاہے۔بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ  الحمدللہ ! اللہ نے حق کو سرخرو کیا،مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے کیس میں ہمیں کامیابی مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ  معزز عدالت نے نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے،قبرکشائی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیگر تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی، اللہ کریم ہے۔

متعلقہ تحاریر