ایلون مسک کے مذاق سے فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کو مالی بحران کا سامنا

مانچسٹریونائیٹڈ کے شائقین اور سرمایہ کاروں نے ایلون مسک کو غیرسنجیدہ شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کبھی لکھنے اور بولنے سے پہلے سوچتے نہیں ہیں  

دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کے مذاق نے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو مالی بحران کا شکار بنا ڈالا۔ ایلون مسک نے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے حصص خریدنے کا اعلان کیا جس سے شائقین  میں خوشی کی لہر ڈور گئی  تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے اسے مذاق قرار دے دیا ۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ریپبلکن پارٹی کے بائیں نصف اور ڈیموکریٹک پارٹی کے دائیں نصف کی حمایت کرتا ہوں جبکہ   اس کے علاوہ مانچسٹریونائیٹڈ (یوآر) بھی خرید رہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا خلائی کھلونے بنانے کا اعلان، باربی ڈول خلامیں بھیجی جائے گی

دنیا کے سب سے کامیاب فٹ بال کلبزمیں سے ایک "ریڈ ڈیولز” انگلینڈ کی پریمیئر لیگ  سست ترین ٹیم  بنتی جا رہی ہے ۔ 10 سال کے دوران کلب کے 8 کوچز تبدیل  ہوچکے ہیں۔ شائقین اور سرمایہ کاروں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کلب بیچ دیا جائے ۔

کلب کے کچھ شائقین نے مالکان کی جانب سے  سرمایہ کاری نہ کرنے پر ٹوئٹر پر ایلون مسک کو مشورہ دیا کہ وہ کلب خریدنے پر غور کریں جس پر مسک نے کلب  خریدنے کا اعلان کیا  جسے 5 لاکھ افراد نے پسند کیا۔

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے  مالک ایلون مسک  نے اپنے پیغام کے کچھ دیر بعد واضح کیا کہ وہ صرف اس وقت مذاق کر رہے تھے جب انہوں نے ٹوئٹر پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے  اظہار کیا تھا ۔

مسک نے کہا کہ یہ ٹویٹر پر ایک طویل عرصے سے چلنے والا مذاق ہے۔ میں کوئی کھیلوں کی ٹیمیں نہیں خرید رہا ہوں۔ فلوریڈا میں مقیم مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے مالک  گلیزرزاس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے رکن نے مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایسے شخص کی طرف سے صرف ایک ٹویٹ ہے جو ہمیشہ کچھ لکھنے سے پہلے  کبھی بھی کچھ  نہیں سوچتا ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسک نے کوکا کولا کمپنی خریدنے کا ابھی اعلان کیا تھا جبکہ وہ ٹوئٹر کی 44 ارب ڈالر کی خریداری کے معاہدے سے بھی پیچھے ہونے کی کوشش کررہے تاہم سوشل میڈیا انہیں عدالت لے گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر