فیصل آباد کے تاجر کے ہاتھوں لڑکی پر بہیمانہ تشدد، انصاف کے منہ پر کالک پوت دی گئی
تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی خدیجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے اور شیخ دانش کی فیملی کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔
فیصل آباد میں معروف بزنس مین شیخ دانش اور اس کی فیملی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے اعلان کیا ہے کہ جو کچھ بھی ہوا اس پر معاملات طے پا گئے ہیں، تاہم نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ 10 کروڑ روپے میں طے پایا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ "یہ سب کچھ اتنا جلدی ہوگیا۔”
یہ بھی پڑھیے
خدیجہ تشدد کیس: فیصل آباد پولیس پر شیخ دانش کی رہائی کیلئے شدید سیاسی دباؤ
ضمانت منسوخ: اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل کو گرفتار کرلیا
خدیجہ صدیقی نے لکھا ہے کہ جو کچھ ہوا اس پر ” انا لله و انا الیه راجعون۔”
This was quick.
Ina lilahi wa ina ilahi rajioon.
Shattered. #SheikhDanish
— khadija siddiqi (@khadijasid751) August 18, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "سب معاملات طے پاگئے ہیں۔”
واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ دانش اور اس کی بیٹی انا دانش کی جانب سے بی ڈی ایس کی اسٹوڈنٹ خدیجہ صدیقی پر تشدد کی خبر ہر میڈیا چینل کی ہیڈلائن کی زینت تھی ، مگر خدیجہ صدیقی نے بیان نے نئے سوالات اٹھا دیئے ہیں اور ہمارے انصاف کے نظام کے منہ پر کالک پوت دی ہے۔
فیصل آباد کے معروف تاجر شیخ دانش نے شادی سے انکار پر بیٹی کی دوست میڈکل کی طالبہ خدیجہ کو اسکے بھائی سمیت مسلح افراد کے ہمراہ گھر سے اغوا کیا اور اپنے گھر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ چپلیں اور جوتے چٹوائے، سر کے بال کاٹے اور بھنویں موڈ دیں تھی اورآبرو ریزی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد کی رہائشی بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ دختر غفور نے ویمن پولیس اسٹیشن فیصل آبادمیں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ دانش کی بیٹی شیخ انا علی کے ساتھ اسکول سے اسکی دوستی تھی جس کی وجہ سے اس کا شیخ دانش کے گھر آنا جانا تھا اور آپس میں گھریلو تعلق داری اور اعتماد کا تعلق تھا۔
فیصل آباد کے معروف بزنس مین شیخ دانش نے میڈکل کی طالبہ یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی خدیجہ کو شادی سے انکار پر اسکے گھر سے بھائی سمیت اغواء کرکے اپنے گھر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا@ShirazHassan @kirannaz_KN @HamidMirPAK @YusraSAskari @Xadeejournalist @NKMalazai @GFarooqi @HRCP87 pic.twitter.com/tVoUUEgWKB
— Dileep kumar (@Dileepkhatri25) August 16, 2022
طالبہ خدیجہ نے الزام عائد کیا کہ اس تعلق کی وجہ سے شیخ دانش نے اس میں دلچسپی لیتے ہوئے قربتیں بڑھانے کی کوشش کی اور اسکے گھر شادی کا پیغام بھجوادیاجس پر اس نے انکار کیا تو شیخ دانش نے اپنی بیٹی کے ذریعے اسے فون پر شادی کیلیے مجبور کرنا شروع کردیا اور انکار کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس کے باعث وہ خوفزدہ ہوگئی اور باپ بیٹی کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے۔









