مصطفیٰ نواز کھوکھر کی شہباز گل پر تشدد کی مذمت، شہباز شریف کو بے بس کہہ دیا
مصطفیٰ نوازکھوکھر نے وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس ظلم میں شامل ہیں یا پھر اسے روکنے میں بے بس ثابت ہورہے ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پر ٹارچر کرکے ہم کون سی جمہوریت کی خدمت کررہے ہیں؟۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر دوران حراست تشدد کے خلاف پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ ان سے کتنا اختلاف کرتے ہیں یا نا پسند کرتے ہیں تاہم اس طرح عزت کو پامال نہیں کیا جانا چاہیئے ۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز گل کی پولیس کو حوالگی ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایچ آر سی پی
پیپلزپارٹی کے سینیٹرنے شہبازگل پرتشدد کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل پر جسماجی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھیں ۔سیاسی مخالفین پر تشدد کرکے کون سی جمہوریت کی خدمت کی جارہی ہے ۔
Have seen very disturbing pictures of physical torture on Shahbaz Gill. No matter how much you disagree with or dislike him, a man’s dignity should not have been violated like this. Either the govt of Mian Shahbaz is complicit or spineless to prevent such atrocity! Shame on us
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) August 18, 2022
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس ظلم میں شامل ہیں یا پھراسے روکنے میں بے بس ثابت ہورہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے شرم کا مقام ہے ۔
Include the so called Pakistan Democratic Movement in it too. Serving democracy by torturing political opponents. What a farce!
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) August 18, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے چند روز سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گِل کو مبینہ بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں گرفتار کیا تھا ۔
عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی بھی جمہوریت میں ممکن ہیں؟۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمن جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے تاکہ ہم بیرونی حمایت یافتہ چوروں کی حکومت تسلیم کر لیں۔









